ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں ایک شخص گرفتار - حماس کی حمایت میں پیغام پوسٹ کرنے کا الزام

منگلورو میں ایک شخص گرفتار - حماس کی حمایت میں پیغام پوسٹ کرنے کا الزام

Sun, 15 Oct 2023 11:13:48    S.O. News Service

منگلورو , 15/ اکتوبر  (ایس او نیوز) فلسطین کے مسئلے پر حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری خونریز کشمکش کے درمیان حماس کی جیت اور فلسطین کے لئے خصوصی دعا کی درخواست والا پیغام پوسٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔
    
پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گرفتار شدہ شخص کا نام ذاکر (58 سال) ہے جو کہ شہر کے بندر علاقے کا رہنے والا ہے ۔ ذاکر نے مبینہ طور پر فلسطین کے لئے خصوصی دعا کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ذاکر کا ویڈیو کلپ وائرل ہوتے ہی ہندوتواوادی گروپ کے کچھ لوگوں نے منگلورو نارتھ  کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر ونائیک تورگل کے پاس ذاکر کے خلاف شکایت کروائی تھی کہ اس نے حماس کے دہشت گردوں کی حمایت کا پیغام جاری کیا ہے ۔
    
شہر کے پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ سماج میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس نے از خود ذاکر پر کیس درج کیا ہے ۔ اس سے قبل منگلورو نارتھ پولیس اسٹیشن میں ذاکر کے خلاف 8 دیگر معاملے درج ہیں ۔ 


Share: